0
Friday 3 Jan 2014 10:40

انسانی حقوق کی پامالیوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا، لفٹننٹ جنرل چھاچھرا

انسانی حقوق کی پامالیوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا، لفٹننٹ جنرل چھاچھرا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوج جموں کشمیر میں عوام دوست آپریشن جاری رکھے گی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا، شمالی کمان کے سربراہ لفٹننٹ جنرل چھاچھرا نے کل مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور اس بات کو دہرایا کہ فوج اس بات کی وعدہ بند ہے کہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور کہیں پر بھی اس قسم کی شکایت موصول ہوئی تو ملوث افراد کیساتھ سختی سے پیش آیا جائیگا، فوج کمانڈر نے میٹنگ میں وزیراعلیٰ کو جنگجوؤں کیخلاف حالیہ آپریشنز، لائن آف کنٹرول کی سیکورٹی صورتحال اور بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کے درمیان ہوئی بات چیت سے آگاہ کیا، ایک دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی کمانڈر نے عمر عبداللہ کو یقین دلایا کہ فوج کی جانب سے عوام دوست آپریشن جاری رکھے جائیں گے اور عام لوگوں کو آپریشنوں کے دوران کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آئیں گے۔ شمالی کمان کے سربراہ وادی کے تین روزہ دورے پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 336981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش