0
Thursday 2 Jan 2014 12:22

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج کو لگام ڈالے، یورپی یونین

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج کو لگام ڈالے، یورپی یونین
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔ انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کیلئے بھارت اپنی فوج کو لگام ڈالے۔ یورپی یونین کے ایڈوائزر برائے خارجہ امور فیڈرر سرانو نے کہا ہے کہ بھارتی فوج، پولیس اور پیرا ملٹری فورس مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کر رہی ہیں، انہیں لگام ڈالنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر کے بارے میں مکمل آگاہی ہے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ اسلام آباد اور نئی دہلی کے دورے کے دوران یورپی یونین کے وفد نے صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے دورے کے دوران اس بات کو شدت سے محسوس کیا ہے کہ بھارتی فوج انسانی حقوق کو پامال کر رہی ہے۔ یورپی یونین چاہتی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناانصافیوں کا سلسلہ بند کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات چیت میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ سول سوسائٹی، سفارتکاروں، دانشوروں اور سیاستدانوں کے وفود مقبوضہ کشمیر کے دورے کریں اور لوگوں کو یقین دلائیں کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 336598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش