0
Saturday 4 Jan 2014 00:43

بیگناہ زائرین پر حملہ امریکی و اسرائیلی ایجنٹوں کی کارستانی ہے، علامہ سید ہاشم موسوی

بیگناہ زائرین پر حملہ امریکی و اسرائیلی ایجنٹوں کی کارستانی ہے، علامہ سید ہاشم موسوی

اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ چند روز قبل اخترآباد میں مظلوم بچوں اور مرد و خواتین زائرین پر دھماکہ شیطان پرست امریکہ، اسرائیل اور عرب ممالک کے ایجنٹ ہی کرسکتے ہیں۔ بس میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے آئے ہوئے غریب زائرین کو نشانہ بنایا گیا، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں بس میں رکھے گئے قرآن پاک کو بھی جلایا گیا، انار کے کریٹوں میں قرآنی آیات کی بےحرمتی کا ڈرامہ رچانے والوں کو زائرین کی بس میں جلنے والے قرآن پاک کی بے حرمتی ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے زائرین بس کی حفاظت کرنے والے اے ٹی ایف اہلکاروں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت کی دہشتگردوں کی پشت پناہی بھی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اگر بلوچستان میں موجود دہشتگردوں کے تمام  ٹھکانوں کو ختم نہ کیا گیا، تو حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔ امام جمعہ کا نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ 10 جنوری کو شُہدائے علمدار روڈ کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، جس میں ملک بھر سے معزز مہمانوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شُہداء‌ کی یاد کو زندہ رکھنے میں ہی ہماری کامیابی ہے، لہذا عوام کو چاہیئے کہ وہ شہداء کی پہلی برسی کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔

خبر کا کوڈ : 337235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش