0
Saturday 4 Jan 2014 23:30

جی بی میں جعلی اسناد مہیا کرنیوالوں کیخلاف انکوائری ناگزیر ہے، وزیر کلیم

جی بی میں جعلی اسناد مہیا کرنیوالوں کیخلاف انکوائری ناگزیر ہے، وزیر کلیم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ اسکردو کے رہنما وزیر غلام محمد کلیم نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں جاری تحقیقات کو صرف اساتذہ تک محدود رکھنے کی بجائے ان کرپٹ عناصر کو پکڑا جائے جو جعلی اسناد مہیا کرتے ہیں اور جنہوں نے جعلی اسناد پر نوکریاں بانٹی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وزیر غلام محمد کلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر غلام محمد کلیم نے کہا کہ کرپشن کی کسی طور حمایت نہیں کرتے، لیکن تحقیقات کا دائرہ کار وسیع ہونا چاہیئے تاکہ اصل قومی مجرموں کے گریبانوں تک ہاتھ ڈالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جن ذمہ داران نے رشوت اور سفارشوں کے بل بوتے پر خلاف ضابطہ کام کیا ہے ان کو پکڑ میں لایا جانا لازمی ہے۔ وزیر کلیم نے مزید کہا کہ سول سپلائی کا محکمہ بہت بدنام ہو چکا ہے اور گندم کے معاملات پر بھی سختی سے کاروائی کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 337575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش