0
Wednesday 11 Aug 2010 10:04

60 لاکھ متاثرین سیلاب کو خوراک کی سخت ضرورت،کروڑوں ڈالر امداد کی اپیل کرینگے،اقوام متحدہ

60 لاکھ متاثرین سیلاب کو خوراک کی سخت ضرورت،کروڑوں ڈالر امداد کی اپیل کرینگے،اقوام متحدہ
جنیوا:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونیوالے 60 لاکھ افراد کو خوراک فراہم کرنے پر توجہ دیں گے،جس کی سخت ضرورت ہے،متاثرین کی مدد کیلئے اپیل بدھ کو نیو یارک میں جاری کی جائیگی۔اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے"اوچا"کی ترجمان الزبیتھ بائرز نے کہا"اس وقت ہماری پوری توجہ 60 لاکھ متاثرین کو خوراک مہیا کرنے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 40 لاکھ متاثرین کی تعداد حکومت پاکستان نے دی تھی اور اس میں براہ راست اور بالواسطہ طور پر متاثر ہونے والے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تعداد میں بے گھر ہونے والے اور وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیو یارک میں بدھ کو اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایمرجنسی اپیل کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب اسلام آباد میں اوچا کے دفتر سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک کروز 40 لاکھ متاثرین میں 60 لاکھ بچے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت متاثرین کیلئے خیموں کی اشد ضرورت ہے۔اس کے علاوہ خوراک،پانی اور طبی سہولیات کی بھی ضرورت ہے۔
وقت نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 60 لاکھ متاثرین سیلاب کو خوراک کی فوری ضرورت ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی جین مارس رپرٹ نے اسلام آباد میں دوسرے عہدےداروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بان کی مون کی اپیل پر بین الاقوامی برادری نے ابھی تک 100 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے،مگر متاثرین اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے اربوں ڈالر درکار ہوں گے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے"اوجا"کی ترجمان الزبتھ بائرز نے کہا ہے کہ اس وقت ہماری پوری توجہ 60 لاکھ متاثرین کو خوراک مہیا کرنے پر ہے جن کو مدد کی اشد ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر آج ایمرجنسی اپیل کا اعلان کریں گے
خبر کا کوڈ : 33798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش