0
Monday 6 Jan 2014 22:28

مغرب این جی اوز کے ذریعے ملک میں بے حیائی اور فحاشی کے منصوبے بنا رہا ہے، مولانا لطف الرحمان

مغرب این جی اوز کے ذریعے ملک میں بے حیائی اور فحاشی کے منصوبے بنا رہا ہے، مولانا لطف الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) رہنما مولانا لطف الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پر ہمارے تحفظات تھے لیکن پھر بھی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت کی رکنیت سازی کی مہم کے آغاز کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک کی سب سے بڑی نظریاتی جماعت ہے۔ جمعیت نے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے سوشلزم کا راستہ روکا ہے۔ مغربی طاقتیں پاکستان میں فحاشی و عریانی کے فروغ کے لیے مذموم منصوبے بنا رہی ہیں۔ جمعیت کے کارکن باطل قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ جے یو آئی کا مرکز و محور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام ہیں، دونوں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ رکنیت سازی کی اس مہم کا مقصد جماعتی الیکشن کا انعقاد ہے جو کہ ہر تین سال بعد ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہمارے تحفظات تھے لیکن اس کے باوجود جے یو آئی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔ جے یو آئی کی اس تقریب میں مرکزی ناظم ملک اسکندر ایڈووکیٹ، صوبائی ناظم مولانا عصمت اللہ، چوہدری اشفاق ایڈووکیٹ، مولانا حماد فاروقی، قاری قاسم و دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 338196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش