0
Tuesday 7 Jan 2014 03:22

عید میلاد النبی (ص) کی پرنور ساعتوں میں پورے ملک کو لوڈ شیڈنگ سے مسثتنیٰ قرار دیا جائے، صاحبزادہ ابوالخیر

عید میلاد النبی (ص) کی پرنور ساعتوں میں پورے ملک کو لوڈ شیڈنگ سے مسثتنیٰ قرار دیا جائے، صاحبزادہ ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے حیسکو کی جانب سے حیدرآباد کے عاشقان رسول (ص) کو ہراساں کرنے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد سے جشن عید میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں ہونے والے چراغاں کے بلوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے وہ اپنے دفتر رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں انجمن فدایان پاکستان کے صدر محمد اقبال شیخ اور حافظ محمد زاہد پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ حیدرآباد عاشقان مصطفی (ص) کا شہر ہے اور غلامان مصطفی (ص) اپنے آقا و مولیٰ حضور (ص) کا جشن ولادت انتہائی جوش و خروش سے مناتے ہیں شہر بھر میں چراغاں کیا جاتا ہے۔ جن کے بجلی کے بل بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کو ادا کرنے ہوتے ہیں سال گزشتہ کی طرح امسال بھی شاندار چراغاں کیا جائے گا۔ 

سربراہ ملی یکجہتی کونسل نے کہا کہ حیسکو عوام کو ہراساں کرنے کی بجائے بلوں کی ادائیگی بلدیہ سے کرے انہوں نے کہا کہ سابق تحصیل ناظم حاجی معین الدین شیخ کے دور میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی تھی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی جشن عید میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں چراغاں کیا جائے گا۔ اس کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی بلدیہ حیدر آباد کرے گی لہذا بلدیہ اعلی ٰ حیدرآباد کے ایڈمنسٹر اور میونسپل کمشنر سابقہ روایات کی پاسداری کرتے ہوئے جشن عید میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں ہونے والے چراغاں کے بل بلدیہ کے فنڈز سے ادا کریں۔ صاحبزادہ زبیر نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جشن عید میلاد النبی (ص) کی پرنور ساعتوں میں پورے ملک کو لوڈ شیڈنگ سے مسثتنیٰ قرار دیا جائے اور ملک بھر میں بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کو پابند کیا جائے کے ربیع الاول شریف کے مقدس ایام کا احترام کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور ختم کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 338286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش