0
Tuesday 7 Jan 2014 18:51

خصوصی عدالت میں پیش کی گئی پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ ''اسلام ٹائمز'' کو مل گئی

خصوصی عدالت میں پیش کی گئی پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر کیخلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت میں پیش کی گئی پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ ''اسلام ٹائمز'' کو مل گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو 5 بیماریاں لاحق ہیں، اے ایف آئی سی کی پرویز مشرف سے متعلق رپورٹ آج خصوصی عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر 5 بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کے دل کی ایک شریان بند ہے، ان کا ایک کندھا بھی صحیح کام نہیں کر رہا، جبکہ سابق صدر ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور ان کا کولیسٹرول لیول بھی زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو ریڑھ کی ہڈی کا بھی مسئلہ ہے، ان کی انجیو گرافی کرانا ضروری ہے، تاہم بائی پاس آپریشن کا فیصلہ انجیو گرامی کے بعد ہی ہوسکے گا۔ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ ان کو اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا جاسکتا، 4 صفحات پر مشتمل رپورٹ پر میجر جنرل ایس ایم عمران مجید کے دستخط ہیں۔

یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 2 جنوری سے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں، انہیں خصوصی عدالت میں پیشی کیلئے جاتے ہوئے طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق سابق صدر عدالتوں سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے انہوں نے دل کی بیماری کا ماحول بنایا ہے۔

خبر کا کوڈ : 338521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش