0
Tuesday 7 Jan 2014 23:23

موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان کے تمام پسماندہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، عبدالرحیم زیارتوال

موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان کے تمام پسماندہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، عبدالرحیم زیارتوال

اسلام ٹائمز۔ پشتونخوامیپ کے رہنماء عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام پسماندہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔ ضلع ہرنائی کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ضلع ہرنائی کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے جلد ضلع میں نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو جائے گا۔ جس سے ضلع کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ حلقہ انتخاب دور دراز دشوار علاقوں پر مشتمل اور وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ تمام علاقوں کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ پشتونخوامیپ نے انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی کے مختصر دورہ کے موقع پر پارٹی کے ضلعی دفتر میں کارکنوں اور قبائلی معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پارٹی کے ضلعی سیکرٹری سید غفور شاہ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ ضلع ہرنائی کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ضلع ہرنائی میں فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں کی تعمیر، بجلی سے محروم علاقوں میں بجلی کی فراہمی سمیت عوام کو صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت پر توجہ دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ پر عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے۔ اس موقع پر لوگوں نے صوبائی وزراء کو اپنے مسائل کے حوالے سے درخواستیں بھی پیش کی۔

خبر کا کوڈ : 338637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش