0
Friday 10 Jan 2014 22:54

ڈی آئی خان، رواں سال صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی کے قیام کی جدوجہد کرینگے، رمضان سیماب

ڈی آئی خان، رواں سال صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی کے قیام کی جدوجہد کرینگے، رمضان سیماب
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2014ء میں محمد رمضان سیماب دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ صدر اور محمد فضل الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ دیگر عہدیداروں میں محمد اقبال بھٹی سینیئر نائب صدر، کامران خان نائب صدر، ایم حمید پیرزادہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، فاروق بلوچ جائنٹ سیکرٹری، نوید سلطان فنانس سیکرٹری اور وارث بلوچ پریس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ اراکین پریس کلب نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور انھیں اپنے تعاون کی مکمل یقین دھانی کرائی۔ اس موقع پر نو منتخب صدر پریس کلب رمضان سیماب نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا رواں سال میں صحافیوں کے لیے میڈیا کالونی کے قیام کی جدوجہد کریں گے اور صحافیوں کے حقوق کی بحالی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 339761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش