0
Friday 10 Jan 2014 23:15

کراچی میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

کراچی میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں حسن اسکوائر پر بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو ان کے ساتھیوں سمیت ڈیفنس کے گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر سابق صدرآصف زرداری نے بھی قبرستان پہنچ کر چوہدری اسلم کا آخری دیدار کیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری اسلم اور ان کے ساتھ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر حسن اسکوائر میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شا ہ، پولیس اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران سمیت اہم سیاسی و مذہبی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جب جاں بحق افراد کی میتوں کو پنڈال میں لایا گیا تو پولیس کے جوانوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سلامی دی جب کہ پاک فوج کے وفد نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے پھولوں کی چادر ان کے گہوارے پر رکھی۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جب کہ پولیس ہیڈ کوارٹر کی اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔ چوہدری اسلم اور ان کے جاں بحق ساتھیوں کو کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں گزری کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، سابق صدر آصف زرداری بھی ان کا آخری دیدار کرنے کے لئے قبرستان پہنچے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور پولیس اور رینجرز نے علاقے کا کنٹرول سنبھالے رکھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قبرستان کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم 3 پولیس اہلکاروں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 339788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش