0
Friday 13 Aug 2010 18:54

سیلاب،یوم آزادی کی تمام تقریبات منسوخ

کورکمانڈرز کا خصوصی اجلاس،سیلاب کے باعث 14 اگست،6 ستمبر کی تقریبات منسوخ
سیلاب،یوم آزادی کی تمام تقریبات منسوخ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر کل ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئیں،اکیس توپوں کی سلامی بھی نہیں دی جائے گی۔آج نیوز کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے سب سے بدترین سیلاب کے باعث کل ہونے والی یوم آزادی کی تمام تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے،جبکہ اکیس توپوں کی سلامی بھی نہیں دی جائے گی اور جناح کنونشن میں ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔کل یوم آزادی کی مناسبت سے وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی ایک سادہ تقریب ہو گی۔
 کورکمانڈرز کا خصوصی اجلاس،سیلاب کے باعث 14 اگست،6 ستمبر کی تقریبات منسوخ 
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر قیادت کورکمانڈرز کا خصوصی اجلاس جی ایچ کیو میں ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج کی جانب سے 14 اگست اور 6 ستمبر کی تقریبات نہیں منائی جائیں گی۔اجلاس میں ملک میں سیلابی صورتحال اور امدادی کاموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ تقریبات سے بچائی گئی رقم سیلاب زدگان کو دی جائے گی،انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان سیلاب کے چیلنج پر قابو پا لے گا۔اجلاس میں سیلاب کی وجہ سے تباہی اور ہلاکتوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا۔اس کے علاوہ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 34003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش