0
Sunday 12 Jan 2014 23:28

جے یو آئی کے رکن بلوچستان اسمبلی کے گھر سے 12 مغویان بازیاب

جے یو آئی کے رکن بلوچستان اسمبلی کے گھر سے 12 مغویان بازیاب

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی اور کھیتران قبیلے کے سربراہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر واقع بارکھان میں اے ٹی ایف اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی لورالائی عمران منہاس نے اتوار کی شب صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اتوار کو اے ٹی ایف اور پولیس نے سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر مشترکہ چھاپہ مارا۔ جہاں نجی جیل کا انکشاف ہوا۔ جس میں خواتین اور بچے اور دیگر افراد کو رکھا گیا ہے۔ جن کی تعداد بارہ ہے۔ اس کے علاوہ ان کے گھر سے بھاری مقدار میں دستی بم، راکٹ لانچر اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران نے اپنے گھر کے باہر جو چوکیاں بنا رکھی تھیں، انہیں مسمار کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار کھیتران نے گذشتہ روز سرکاری کام میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ اور ان سے اسلحہ چھینا تھا۔ جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور آج انہیں دس ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 340445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش