0
Wednesday 15 Jan 2014 18:37

سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام لاہور میں عید میلادالنّبی کے دس جلوس نکالے گئے

سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام لاہور میں عید میلادالنّبی کے دس جلوس نکالے گئے
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری کی قیادت میں گول باغ شادباغ سے دربار میراں حسین زنجانی تک مرکزی جلوس نکالا گیا جبکہ دربار روشن شاہ بخاری شاہ پور کانجراں سے مدینہ مسجد محافظ ٹاؤن تک پیر محمد اطہرالقادری کی قیادت میں میلاد ریلی منعقد کی گئی۔ اچھرہ میں جامعہ شہابیہ سے دربار شاہ جمال تک علامہ مشتاق احمد نوری اور مفتی محمد کریم خان کی زیرقیادت جلوس نکالا گیا۔ اسی طرح مجاہد آباد، مغل پورہ، ٹاؤن شپ، گلبرگ، شاہدرہ اور ساندہ میں بھی علاقائی جلوس نکالے گئے۔ جلوسوں کے دوران قصیدہ بُردہ شریف کا ورد کیا گیا اور شرکائے جلوس ’’آقا(ص)کی آمد مرحبا مرحبا، سیّدی مرشدی یا نبی یا نبی، غلام ہیں غلام ہیں رسول (ص)کے غلام ہیں‘‘ جیسے نعرے لگاتے رہے۔ جلوسوں سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے راہنماؤں نے کہا کہ حضور نبی کریم(ص) محسنِ انسانیت اور معلمِ کائنات ہیں، طالبانائزیشن کا توڑ عشقِ رسول ہے۔
خبر کا کوڈ : 341387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش