0
Wednesday 15 Jan 2014 21:55

فیصل آباد میں ڈویژنل کابینہ کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ

فیصل آباد میں ڈویژنل کابینہ کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن فیصل آباد کی ڈویژنل کابینہ کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ دوکہ میں منعقد ہوئی۔ کابینہ کی تربیتی نشستوں سے علما اور تنظیم کے سینئرز نے خطاب کیا۔ آئی ایس او پاکستان کے ادارہ تعلیم و تربیت کے رکن مولانا اسد رضا نقوی نے انتظار امامؑ اور ہماری ذمہ داریاں، مدیریت اسلام کی نظر میں کے موضوعات پر گفتگو کی اور درس قرآن بھی دیا۔ سابق ڈویژنل صدر سرفراز گورایہ نے آئیڈیل دورہ جات، سابقہ مرکزی نائب صدر احسن زیدی نے  ٹائم مینجمنٹ، وحدت اسکاوٹس کے چیف عمران اختر نے تنظیم اور اسکی ضرورت اور سابق ڈویژنل صدر عمران ملہی نے پروگرام کو کیسے کامیاب بنایا جاے؟، کے عنوان سے خطاب کیا۔ 

یاد رہے کہ موضوعات اور متعلقہ مواد مرکزی ادارہ تربیت المہدؑی کی طرف سے مہیا کیا گیا۔ ورکشاب کے شرکا کو ذاتی مطالعات بہتر کرنے کیلے مختلف کتابیں بھی تجویز کی گئیں۔ آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات قیصر عباس کے مطابق ورکشاپ کے شرکا نے دلچسپی کے ساتھ تربیتی ماحول سے استفادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 341468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش