0
Thursday 16 Jan 2014 18:48

پشاور، تبلیغی مرکز میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق 55 زخمی، متعدد کی حالت تشویشناک

پشاور، تبلیغی مرکز میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق 55 زخمی، متعدد کی حالت تشویشناک
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 55 افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق پشاور میں چارسدہ روڈ پر واقع تبلیغی مرکز کے اندر دھماکہ ہوا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تبلیغی مرکز میں واقع مسجد میں مغرب کی نماز ہو رہی تھی، لوگ جمع تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچنے والے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 55 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ زخمیوں کو مستقل طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ عینی شاہد حنیف کے مطابق آج جمعرات کی وجہ سے تبلیغی مرکز میں متعدد علاقوں سے تبلیغی ٹیمیں آئی ہوئی تھیں۔ مغرب کی نماز کی ایک رکعت ہوئی تھی کہ بم دھماکہ ہوگیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے۔ 

واضح رہے کہ شبِ جمعہ کیلئے تبلیغی مرکز میں خصوصی اجتماع کیلئے مختلف علاقوں سے تبلیغی ٹیمیں آکر قیام کرتی ہیں اور جمعرات کو سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر اندازہ نہیں ہوسکا، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ خودکش ہوسکتا ہے۔ رش ہونے کی وجہ سے قریبی علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ستون نمبر 69 اور 70 کے درمیان یہ دھماکہ ہوا ہے اور دھماکے سے ایک فٹ سے بھی زیادہ گڑھا پڑ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 341766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش