0
Sunday 19 Jan 2014 14:43

کوہاٹ، آئی ایس او کے زیر اہتمام ’’سیرت النبی (ص) کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ، آئی ایس او کے زیر اہتمام ’’سیرت النبی (ص) کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر ضمیر علی جعفری اور دیگر مقررین نے آئی ایس او کے زیر اہتمام ہفتہ وحدت کی مناسبت سے کوہاٹ میں منعقدہ ’’سیرت النبی (ص)‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایام وحدت عالم اسلام کے لئے رحمت کے دن ہیں۔ رسول اکرم (ص) ہمارے لئے نمونہ حیات بن کر آئے ہیں۔ آپ (ص) کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ آپ (ص) کی زندگی تمام انسانیت کے لئے سر چشمہ ہدایت ہے۔ لہذا ہمیں آپ (ص) کی سیرت طیبہ پر عمل کر کے اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسول اکرم (ص) کی ذات اقدس تمام ملت اسلامیہ کے لئے وحدت کی علامت ہے۔ مقررین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے پروگرامات کا انعقاد کرے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر ضمیر علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی ایس۔ او پاکستان 12 تا 17 ربیع الاول ملک بھر کے کالجز، سکولوں اور یونیورسٹیوں میں ہفتہ وحدت کے طور پر مناتی ہے۔ جس میں مقابلہ نعت خوانی، وحدت سمینار اور عید میلاد النبی (ص) کے جلسوں میں شرکت کریںگے۔
خبر کا کوڈ : 342718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش