0
Monday 20 Jan 2014 20:23

پاراچنار، امن و امان کے قیام کیلئے گرینڈ امن جرگہ کا انعقاد، 100 سے زائد قبائلی عمائدین شرکت

پاراچنار، امن و امان کے قیام کیلئے گرینڈ امن جرگہ کا انعقاد، 100 سے زائد قبائلی عمائدین شرکت
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی ميں امن و امان کے حوالے سے گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں 100 سے زائد قبائلی عمائدین نے شرکت کی، جرگہ نے قیام امن کیلئے حکومتی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور امن و امان کے حوالے سے مستقل لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ پاراچنار ميں گرینڈ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے قاضی نعیم، ملک طاہر حسین، حاجی زوار، ملک ضامن علیزئی، ملک زاہد خان اور دیگر قبائلی عمائدین نے کہا کہ کرم ایجنسی ميں قیام امن کیلئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ لائق تحسین ہے، حکام کی بہتر حکمت عملی نے کرم ایجنسی کو تباہی سے بچالیا  ہے، امن و امان کے حوالے سے حکومت جو بھی اقدامات اٹھائے گی، قبائلی عمائدین اسکا بھرپور ساتھ دیں گے۔
 جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ کرم یاض محسود اور فرنٹیئر کور کے کمانڈنٹ کرنل مقبول احمد کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت قبائل کے اندرونی معاملات میں کسی قسم مداخلت نہیں کریگی۔ حکام کا کہنا تھا کہ قبائل عمائدین کے اس جرگہ کا مقصد کرم ایجنسی کے مستقبل کیلئے بہتر فیصلہ دینا ہے۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں مقامی کمیٹیوں کی تشکیل پر اختلافات اور ٹکراو کے خدشے کے پیش نظر دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔
خبر کا کوڈ : 343150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش