0
Tuesday 21 Jan 2014 19:38

ڈی آئی خان کے لوگ محبت کرنیوالے ہیں، کسی کو ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دے سکتے، عبدالغفور خان آفریدی

ڈی آئی خان کے لوگ محبت کرنیوالے ہیں، کسی کو ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دے سکتے، عبدالغفور خان آفریدی
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈیرہ اسماعیل خان، عبدالغفور خان آفریدی نے کہا ہے کہ شہر میں امن قائم رکھنے کے لیے سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کمشنر ڈیرہ مشتاق جدون، ممبر قومی اسمبلی ٹانک داور خان کنڈی، ڈی پی او نثار علی مروت، ڈپٹی کمشنر وقار علی خان، ایس پی او کے ریجنل ہیڈ شفیع اللہ بلوچ، انجمن تاجران کے صدر، ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد رمضان سیماب، شیعہ ینگ مین کے صدر بشیر حسین جڑیہ، سردار قیضار خان میانخیل، فتح اللہ خان میانخیل اور فیاض حسین بخاری سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔ تقریب میں دہشت گردی اور جرائم کے خلاف کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں، میڈیا کے نمائندوں اور مصالحتی کمیٹی کے اراکین میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئی۔

 عبدالغفور خان آفریدی نے کہا محکمہ پولیس میں تبادلوں اور تقرریوں کے عمل کے دوران میرٹ کو مدنظر رکھا جار ہا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے شہری بھی اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں دفتر میں رابطہ کریں۔ کمشنر ڈیرہ مشتاق جدون نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، عوام اور ادارے دہشت گردی سمیت متعدد چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اور اداروں میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔ ضلع ٹانک سے منتخب ممبر قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ قیام امن کے لیے فورسز کا کردار انتہائی اہم ہے۔ خودکش حملوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں کا جس بہادری سے ہمارے اداروں نے مقابلہ کیا ہے، وہ قابل تحسین اور لائق ستائش ہے۔
خبر کا کوڈ : 343502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش