0
Wednesday 22 Jan 2014 19:51

شبیر احمد شاہ کی صدارت میں حریت کانفرنس کا ایک اہم اجلاس منعقد، شہداء گاؤکدل کو خراج عقیدت

شبیر احمد شاہ کی صدارت میں حریت کانفرنس کا ایک اہم اجلاس منعقد، شہداء گاؤکدل کو خراج عقیدت
اسلام ٹائمز۔ سانحہ سرینگر گاﺅکدل کے حوالے سے حریت کانفرنس جموں و کشمیر کا ایک اہم اجلاس حریت کے مرکزی دفتر واقع بڈشاہ کالونی صنعت نگر سرینگر میں شبیر احمد شاہ کی قیادت میں منعقد ہوا، اجلاس میں نعیم احمد خان، شبیر احمد ڈار، محمد یوسف نقاش، فاروق احمد ڈار، محمد اقبال میر، محمد یاسین عطائی اور کارکنان حریت نے شرکت کی، مقررین نے گاﺅکدل کے شہیدوں کو زبردست خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آزادی کی تاریخ میں شہداء گاﺅکدل کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا، شہداء گاﺅکدل کے ساتھ ساتھ شہداء ہندوارہ اور شہداء کپوارہ کو بھی خراج تحسین ادا کیا گیا، مقررین نے گاﺅکدل سانحہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے خونین واقعات ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت پر بدنما داغ ہیں، اور کہا کہ اس روز دن دھاڑے قابض فورسز نے جس طریقہ سے پرامن نہتے عوام پر گولیاں برساتے ہوئے 50 سے زائد افراد کو شہید کیا اور درجنوں افراد کو زخمی کیا لیکن اس کے باوجود آج تک کسی بھی اہلکار کو سزا نہیں دی گئی، ہندوستان نے اس جائز تحریک کو دھونس و دباﺅ، قتل و غارتگری کا بازار گرم کر کے دبانے کی ناکام کوشش کی، ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے عہد کی تجدید کی گئی اور کہا گیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر شہیدوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا ہے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا، آخر پر شہداء گاﺅکدل کے ساتھ ساتھ جملہ شہداء کشمیر کی بلندی درجات کے لئے بھی دعا کی گئی، اجلاس میں لبریشن فرنٹ (آر) کے چیئرمین فاروق احمد ڈار کی حریت کانفرنس میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا، اجلاس میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن انتو کی مسلسل گرفتاری پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 343860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش