0
Wednesday 22 Jan 2014 23:02

گلگت بلتستان اسمبلی میں دہشت گردی کے خلاف قرارداد منظور

گلگت بلتستان اسمبلی میں دہشت گردی کے خلاف قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کی مذمت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی صدارت میں گلگت بلتستان اسمبلی میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جسمیں اراکین اسمبلی شریک تھے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے زیر صدارت اجلاس میں گلگت بلتستان اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کی مذمت کی گئی ہے۔ ایوان اسمبلی میں پاکستان آرمی سمیت دیگر سکیورٹی اہلکاروں اور معصوم لوگوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 343957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش