0
Thursday 23 Jan 2014 10:14

سانحہ مستونگ، مجلس وحدت مسلمین کے کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھرنے جاری

سانحہ مستونگ، مجلس وحدت مسلمین کے کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھرنے جاری
اسلام ٹائمز۔ سانحہ مستونگ کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے سخت سردی میں شیعیان حیدر کرار کے ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔ کراچی میں نمائش چورنگی، تین تلوار، انچولی و دیگر علاقوں میں دھرنا جاری ہے۔ احتجاج میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ لاہورمیں بھی مجلس وحدت مسلمین کا دھرنا کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ گورنر ہاوٴس کے سامنے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ جب تک کوئٹہ میں دھرنا ختم نہیں ہوتا وہ بھی احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ سانحہ مستونگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان فیض آباد پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ جس سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی مری روڈ ٹریفک کیلیے بند ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے امام بارگاہ ستری وٹ سے ریلی نکالی گئی جس نے نواں چوک پر دھرنے کی شکل اختیار کر لی،، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔ حیدرآباد بائی پاس قومی شاہراہ پر، دادو میں انڈس ہائی وے پر اور نواب شاہ میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری ہے جبکہ جیکب آباد میں قومی شاہراہ، شکارپور میں لکھی درچوک میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 344046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش