0
Wednesday 29 Jan 2014 22:28

قید و بند ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے، کارکن قوم کی خدمت میں متحد رہیں، ایم ڈبلیو ایم کے اسیر رہنما

قید و بند ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے، کارکن قوم کی خدمت میں متحد رہیں، ایم ڈبلیو ایم کے اسیر رہنما
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بھکر کے اسیر رہنما احسان اللہ خان بلوچ نے جیل سے کارکنوں اور ملت تشیع کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قید و بند ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے، کارکن قوم کی خدمت میں متحد رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھکر میں انتظامیہ کی طرف سے ناروا پابندیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ حکومت جانبداری برت رہی ہے، ہماری جماعت پاکستان میں امن کے لیے کوشان ہے اور اسی مقصد کے لیے ہماری سیاسی جدوجہد جاری ہے۔
یاد رہے بھکر میں  ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں سمیت 38 اہل تشیع پابند سلاسل ہیں۔ جن میں سے اکثر کو عدالت نے ضمانت منظور کرکے انکی رہائی کا حکم جاری کیا ہوا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ضلعی انتظامیہ کیطرف سے ان تمام افراد کو بلا جواز نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔  مجلس وحدت مسلمین تحصیل دریا خان کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ خان بلوچ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جن کو ڈی سی او بھکر کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے جن کی نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق احسان اللہ بلوچ کو ایک ماہ کی نظر بندی کیلئے اٹھایا گیا ہے جو کہ نقص امن کے تحت کیا گیا، مزید سرگرم عمل کارکنان کی نظر بندی متوقع ہے، جن کیلئے ضلع انتظامیہ نے سفارشات ارسال کی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 345831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش