0
Saturday 18 Jan 2014 18:06

مجلس وحدت مسلمین تحصیل دریا خان کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ خان بلوچ گرفتار

مجلس وحدت مسلمین تحصیل دریا خان کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ خان بلوچ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل دریا خان کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ خان بلوچ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جن کو ڈی سی او بھکر کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے جن کی نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق احسان اللہ بلوچ کے ایک ماہ کی نظر بندی کیلئے اٹھایا گیا ہے جو کہ نقص امن کے تحت کیا گیا، مزید سرگرم عمل کارکنان کی نظر بندی متوقع ہے جن کیلئے ضلع انتظامیہ نے سفارشات ارسال کی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے احسان اللہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ بلوچ پہلے بھی ایک طویل عرصہ بے گناہ اسیری کاٹ کر آئے ہیں اور ان کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا اور اس بار بھی انہیں بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اصل دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالے امن پسند اور بے گناہ لوگوں کو تنگ کرنے سے گریز کرے۔
خبر کا کوڈ : 342448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش