0
Tuesday 28 Jan 2014 16:54

طالبان بھی ہمارے ملک کے پیارے شہری ہیں، عبدالقادربلوچ

طالبان بھی ہمارے ملک کے پیارے شہری ہیں، عبدالقادربلوچ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سرحدی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، جلد ہی حکومت اس سلسلے میں عوام کو اعتماد میں لے گی، انکا کہنا تھا کہ طالبان بھی پاکستان کے پیارے شہری ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے امن قائم کیا جائے، آپریشن میں طالبان کےساتھ ساتھ عام شہری بھی مارے جائیں گے، اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے البتہ یہ واضح ہے کہ حکومت صرف آئین کو ماننے اور ہتھیار پھینکنے والے طالبان سے مذاکرات کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 345905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش