0
Friday 7 Feb 2014 20:04

ڈی آئی خان، نماز جمعہ کے اجتماع پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

ڈی آئی خان، نماز جمعہ کے اجتماع پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز جمعہ کے اجتماع میں دہشت گردی کا منصوبہ پولیس نے ناکام بنا دیا۔ اے ایس پی صادق حسین بلوچ کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ڈیرہ ٹاؤن کے ایک بند گھر کے قریب مشکوک سرگرمیاں جاری ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دیکر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹاؤن عبداللہ خان اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زیت اللہ خٹک کی قیادت میں روانہ کی۔ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مشتبہ جگہ پر چھاپہ مارا تو وہاں سے دوکلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم، چھ کلو خطرناک بارودی مواد، تین روسی ساختہ ہینڈ گرنیڈز، دو مارٹر گولے، چار ریموٹ کنٹرول ریسور، بیٹریاں اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج نے خطرناک ہتھیار موقع پر ہی ناکارہ بنا دیئے۔ بعد ازاں اے ایس پی صادق بلوچ نے انکشاف کیا کہ ان کی اطلاع کے مطابق یہ خطرناک ہتھیار جمعہ نماز کے اجتماع پر دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے تھے لیکن بروقت کاروائی سے دہشت گردوں کی یہ گھناؤنی سازش ناکام ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 349345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش