0
Monday 20 Jan 2014 03:41

ڈی آئی خان، دہشتگردی کا ایک اور منصوبہ ناکام

ڈی آئی خان، دہشتگردی کا ایک اور منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ بنوں اور ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ شروع کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد اور سامان پر نظر رکھیں اور ایسی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو کریں۔ اسی سلسلے میں گومل یونیورسٹی پولیس نے کارروائی کرتے مصطفٰی آباد کے علاقے سے امریکن ساختہ پانچ ہینڈ گرنیڈز اور دو ڈیٹو نیٹر برآمد کرلیے ہیں، بعد ازاں بم ڈسپوزل سکواڈ  نے ان ہینڈ گرنیڈز کو ناکارہ بنا دیا۔  پولیس کے خیال میں یہ دھماکہ خیز مواد شہر میں بڑی تخریب کاری میں استعمال کیا جانا تھا۔ شہر کے حساس مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور انٹیلی جنس کو زیادہ متحرک کر دیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے ڈیرہ پولیس نے جرائم پیشہ اور شدت پسند عناصر کے خلاف کارروائیاں کرکے ان کے متعدد منصوبوں کو ناکامی سے دوچار کیا ہے۔



ڈی آئی خان،گومل یونیورسٹی،مصطفی آباد،امریکن ساختہ ہینڈ گرنیڈز،ڈیٹونیٹر،بم سکواڈ عملہ،
خبر کا کوڈ : 342873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش