0
Saturday 8 Feb 2014 11:49

خضدار واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، میر حاصل خان بزنجو

خضدار واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، میر حاصل خان بزنجو

اسلام ٹائمز۔ میر حاصل خان بزنجو نے صحبت پور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت حالات کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ جہاں تک خضدار کے علاقے توتک سے ملنے والی اجتماعی قبر اور لاشوں کا تعلق ہے، تو تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذمہ داران کو بےنقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ضلع صحبت پور کو مکمل فنگشنل کرنے کیلئے تمام ضلعی دفاتر جلد اپنا کام شروع کریں گے۔ نیشنل بنک صحبت پور، نادرا آفس صحبت پور سمیت تمام دفاتر جلد اپنا کام شروع کرینگے۔ صحبت پور کے صوبائی اور مرکزی مسائل اوپر تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی صحبت پور میں بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی کی جیت ثابت کرنی ہے کہ پارٹی صحبت پور میں دن بدن فعال ہو رہی ہے۔ ورکروں کو چاہیئے کہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ اس سے قبل نیشنل پارٹی صحبت پور کے تحصیل صدر ذاکر حسین ناوڑا نے مسائل بیان کئے اور ایم پی اے یاسمین لہڑی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل پارٹی آج جس مقام پر ہے اس کا کریڈٹ عوام کے سر جاتا ہے۔ نیشنل پارٹی نے تبدیلی کا آغاز شروع کر دیا ہے۔ عوام کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے چہرے بےنقاب ہو گئے ہیں۔ عوام کو منظم کرکے تقدیر بدلنے کی کوشش کر سکتے ہیں، کسان اور چھوٹے زمینداروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 349497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش