0
Tuesday 11 Feb 2014 15:55
ایران کی تکریم اور استکبار کی تحقیر کا سال

آج ایران "مرگ بر امریکہ" کے نعروں سے گونج اٹھا

اہل تہران کا "مرگ بر امریکہ" کے نعروں کیصورت میں جان کیری اور شرمن کو جواب
آج ایران "مرگ بر امریکہ" کے نعروں سے گونج اٹھا
اسلام ٹائمز۔ اہل تہران کا "مرگ بر امریکہ" کے نعروں کیصورت میں جان کیری اور شرمن کو جواب، فارس نیوز کے مطابق تہران سمیت ایران کے تمام شہروں میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان ریلیوں کا آغاز آج صبح 9 بجے ہوا، کروڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں جمهوری اسلامی ایران کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور "لبیک یا خامنه‌ ای"، "مرگ بر امریکہ"،"این همه لشکر آمده، به عشق رهبر آمده"، (یہ لشکر ہے آیا، عشقِ رہبر میں ہے آیا) "می‌جنگیم، می‌میریم، سازش نمی‌ پذیریم" (لڑیں گے مریں گے، سازش قبول نہیں کرینگے) کے نعرے لگا رہے تھے۔ تہران میں ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران سے جوہری توانائی کے سلسلے میں بار بار یہ بات کہتا ہے کہ "ایران کے سلسلے میں تمام آپشنز ٹیبل پر ہیں تو آج ہم امریکہ کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان تمام آپشنز کے مشتاق ہیں اور امریکہ کی کسی دھمکی سے بھی خوفزدہ نہیں ہیں"۔

تفصیلات کے مطابق ایران بھر میں اسلامی انقلاب کی عظیم کامیابی کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ریلیوں میں کروڑوں لوگوں نے  شرکت کی۔ آج ایران بھر میں 1979ء میں آنے والے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن منایا جا رہا ہے۔ منگل کو قومی سطح پر بڑی تعداد میں لوگوں نے ریلیوں میں شرکت کرکے امریکی حمایت یافتہ شہنشاہی حکومت کے خاتمہ کا جشن منایا۔ اس عظیم الشان موقع پر تہران میں بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے ریلیوں میں شرکت کی اور تہران کے تاریخی میدان آزادی پر جمع ہوئے۔ میدان آزادی پر عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک کے عوام کی خواہشات کی تکمیل اور قومی حق کے دفاع کی خاطر عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے دنیا کو امن کا مثبت پیغام دیا ہے۔ صدر روحانی نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف عائد ظالمانہ پابندیوں کو ہٹوانے کے لیے ایرانی قوم اور حکومت پرعزم ہے، اور اس نے اپنی بےنظیر کوششوں سے متعدد شعبوں میں پابندیوں کو غیر موثر بنا دیا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی قوم قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی بابصیرت رہنمائی میں رہبر فقید بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی (رہ) کے نظریات پر عمل پیرا رہے گی۔ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ریلی میں ایران کے دیگر اعلٰی عہدیداروں نے بھی عوام کے کے شانہ بشانہ شرکت کی۔
مترجم : ایم صادقی
خبر کا کوڈ : 350520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش