0
Wednesday 12 Feb 2014 01:03

ڈی آئی خان، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر قادر بخش کے گھر کے باہر بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ڈی آئی خان، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر قادر بخش کے گھر کے باہر بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع قیصرآباد کالونی کے اندر ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر قادر بخش ولد الہی بخش کے گھر کے باہر نامعلوم دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مکان کے گیٹ اور دروازے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دہشت گردوں نے اس دھماکے میں تقریباً دو کلو بارودی مواد استعمال کیا ہے۔ اس قسم کی ایک کوشش چند روز قبل سٹی تھانے کی حدود میں واقع مقبول حسین کی دکان پر بھی کی گئی تھی، تاہم وہ بم پولیس نے ناکارہ بنا دیا تھا۔ قادر بخش کی رپورٹ پر پولیس نے 4/5EXP-CC کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر میں قادر بخش نے کہا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، تاہم انھیں موبائل فون پر مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اس طرح کے حملے معمول بنتے جا رہے ہیں اور پولیس دعوے کرنے کے باوجود تاحال کوئی دہشت گرد گرفتار نہیں کرسکی۔
خبر کا کوڈ : 350694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش