0
Wednesday 12 Feb 2014 17:00

حکومت کے غلط فیصلے نے عوام کو دوراہے پر لاکھڑا کیا، سید مسرت آغا

حکومت کے غلط فیصلے نے عوام کو دوراہے پر لاکھڑا کیا، سید مسرت آغا

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے قائم مقام صدر سید مسرت آغا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج بھی حکومت کے ایک غلط فیصلے نے عوام کو امن کے نام پر دوراہے پر کھڑا کردیا اور ایک بحث میڈیا پر چھڑ گئی ہے۔ دراصل اسلام مروت، اخوت و بھائی چارے کا دین ہے لیکن چند گروہ قتال کو شرعی قرار دینے کے درپے ہیں۔ آئین میں اگر شرعی قوانین نہ ہوتے تو کب کا ختم ہو جاتا۔ قاتلوں، اغوا کاروں اور ٹارگٹ کلرز کے اقدام کو اسلامی تعلیمات سے منسوب کرنا اسلام دشمنی ہے۔ ان جماعتوں کو ہوش کے ناخن لیکر حقیقت عوام کے سامنے پیش کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے امن کا سودا کیا جا رہا ہے اور چند عناصر بےبنیاد نظریات کے نام پر قتل عام اور دہشتگردوں کے اقدام کو قانونی شکل دینے کے درپے ہیں لیکن عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور کسی ایسے اقدام کو ملک میں‌ نافذ نہیں ہونے دیا جائیگا۔

خبر کا کوڈ : 350930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش