0
Wednesday 12 Feb 2014 22:52

گلگت، سیاسی، مذہبی و قوم پرست جماعتیں گندم پر سبسڈی کے خاتمے کیخلاف متحد، بیوروکریسی پریشان

گلگت، سیاسی، مذہبی و قوم پرست جماعتیں گندم پر سبسڈی کے خاتمے کیخلاف متحد، بیوروکریسی پریشان
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں بہت کم ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ جب خطے کی تمام سیاسی، مذہبی اور قوم پرست تحریکوں اور اہم شخصیات نے کسی ایشو پر مشترکہ موقف اپنایا ہو اور اس ضمن میں مشترکہ جدوجہد کرنے کا مظاہرہ کیا ہو۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کو گندم پر دی جانے والی سبسڈی کے خاتمے کے ایشو پر اس وقت گلگت بلتستان کی تمام سیاسی و مذہبی اور قوم پرست جماعتیں متحد نظر آ رہی ہیں اور سب کا مشترکہ موقف ہے کہ فوری طور پر اس متنازعہ فیصلے کو واپس لیا جائیگا بصورت دیگر پورے گلگت بلتستان میں عوامی تحریک شروع کی جائیگی۔ اس صورتحال میں گلگت بلتستان کی بااثر بیوروکریسی شدید پریشانی کا شکار ہے اور اندرون خانہ اس مسئلے کو فوری طور پر نمٹانے اور بہتر ممکنہ حل تلاش کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اجلاس جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 351040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش