0
Saturday 14 Dec 2013 22:15

وفاق گلگت بلتستان کے حقوق غصب کر رہا ہے، غلام شہزاد آغا

وفاق گلگت بلتستان کے حقوق غصب کر رہا ہے، غلام شہزاد آغا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے قوم پرست رہنما غلام شہزاد آغا نے کہا ہے کہ آئینی حقوق کے مسئلے سے لوگوں کی توجہہ ہٹانے کے لیے گندم کی قیمتوں میں کمرتوڑ اضافہ کیا گیا ہے، جب تک گلگت بلتستان میں گندم کی اضافی قیمت کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا ہم خاموش نہیں رہیں گے اور احتجاج جاری رکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم پرست رہنما غلام شہزاد آغا نے کہا ہے کہ وفاق گلگت بلتستان کے حقوق غصب کر رہا ہے، جب بھی آئینی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے۔ اگر ایسا ہے تو یہاں کے لوگوں سے غیر قانونی ٹیکس کیوں وصول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی آئینی حقوق کی حصول کے لیے جدوجہد کی گئی ہے یہاں کے عوام کو کسی نہ کسی ایشو میں مصروف رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 330650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش