0
Monday 23 Aug 2010 14:59

پاکستان طالبان کو پناہ دے رہا ہے،رنگین داد

افغانستان میں طالبان کی کمر توڑ دی،جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
پاکستان طالبان کو پناہ دے رہا ہے،رنگین داد
 کابل:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر رنگین دادفر اسپانتا نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان القاعدہ،طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو پناہ گاہیں فراہم کر رہا ہے۔
ایک امریکی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں رنگین دادفر اسپانتا نے الزام لگایا کہ پاکستان اب بھی حقانی نیٹ ورک اور القاعدہ کی حمایت کر رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کو تشدد سے پاک کرنے اور خوشحال ریاست بنانے کیلئے دہشت گردی کی تربیت دینے والے ممالک سے نمٹنا ہو گا۔ افغانستان میں طالبان کی کمر توڑ دی،جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
ادھر امریکی فوج کے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کمر توڑ دی۔ آئندہ برس انخلاء کی ابتدا ہو گی۔فوری انخلا نہیں ہوگا۔لندن میں برطانوی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا تھا کہ اتحادی فوج کے آپریشن نے طالبان کو کمزور کر دیا ہے۔تاہم شدید لڑائی ابھی باقی ہے۔ایک سوال پر ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ دو ہزار گیارہ میں صدر اوباما کے اعلان کے مطابق انخلا کا عمل شروع ہو گا۔تاہم تمام فوجی ایک ساتھ نہیں نکالے جائیں گے۔ 




خبر کا کوڈ : 35126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش