0
Friday 14 Feb 2014 15:13

تہران میں اسلامی پارلیمانی فورم کے 31ویں اجلاس کا آغاز

تہران میں اسلامی پارلیمانی فورم کے 31ویں اجلاس کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا پارلیمانی فورم سب سے بڑا فورم ہے جو اسلامی ممالک کی پارلیمنٹس کے درمیان رابطے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج تھران میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے پارلیمانی فورم کے ورکنگ گروپ کے 31 ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کا پارلیمانی فورم، اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی اقوام کے درمیان بہترین روابط کے ساتھ ساتھ ان اقوام کی خواہشات کو عملی طور پر منعکس کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے وضاحت کی اسلامی ممالک کا پارلیمانی فورم ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جس میں مسلمان اقوام کے نمائندے، اپنی اقوام کی مشکلات پر غور و فکر کریں، تاکہ عالمی قوتوں کو یہ موقع نہ ملے کہ وہ مسلمان اقوام کے درمیان تفرقہ ایجاد کرسکیں۔ 
اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس امر پر تاکید کی کہ تھران میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی اسپیکرز کے اجلاس میں امت مسلمہ کی صلاحیتوں اور توانائيوں پر غور ہو۔ انکا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ سائنس و ٹیکنالوجی، ماہر افرادی قوت اور دیگر شعبوں میں اچھے امکانات کی حامل ہیں۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ یہ اجلاس اسلامی ممالک کے نمائندوں کی موجودگی کے ساتھ عالم اسلام کی ترقی و پیشرفت پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ ایرانی پارلیمینٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ اس اجلاس کا نعرہ، اتحاد و یکجہتی، ترقی و پیشرفت اور عدل و انصاف کی برقراری ہے۔ یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے پارلیمانی فورم کا 31 ویں اجلاس آج سے تھران میں شروع ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 351525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش