0
Monday 17 Feb 2014 20:05

طالبان کراچی کے پانچ سے چھ فیصد علاقوں میں موجود ہیں، شاہد حیات

طالبان کراچی کے پانچ سے چھ فیصد علاقوں میں موجود ہیں، شاہد حیات
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے کہا ہے کہ کراچی کے دس فیصد علاقوں پر طالبان کے قبضے کی خبریں درست نہیں، صرف پانچ سے چھ فیصد علاقوں میں طالبان موجود ہیں۔ کراچی میں سائٹ ایسوسی ایشن کے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈشنل آئی جی شاہد حیات نے کہا کہ کراچی آپریشن جاری ہے، نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں اور مزید آئیں گے تاہم دباؤ بھی ہوگا، مجھے کوئی پریشر یا دھمکی نھیں ہے۔ واشنگٹن پوسٹ میں طالبان کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر سے متعلق شاہد حیات کا کہنا تھا کہ کراچی کے دس فیصد علاقوں پر طالبان کے قبضہ کی اطلاعات غلط ہیں، محض چار سے پانچ تھانوں کے اطراف میں ان کی موجودگی کا پتہ چلا ہے اور ان علاقوں میں بھی آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے بچوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 352676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش