0
Tuesday 18 Feb 2014 19:55

گلگت، گندم پر سبسڈی کے خاتمے کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ، سیاسی و مذہبی راہنماوں کی شرکت

گلگت، گندم پر سبسڈی کے خاتمے کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ، سیاسی و مذہبی راہنماوں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے زیراہتمام گلگت بلتستان میں گندم کی سبسڈی کے خاتمے کے متنازعہ فیصلے کیخلاف بینظیر چوک سے اتحاد چوک تک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شیخ بلال سمائری نے کی جبکہ مظاہرے میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی و مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے راہنماوں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اتحاد چوک پہنچ کر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ بلال سمائری نے کہا کہ آج کا یہ احتجاجی مظاہرہ علامتی احتجاج ہے اگر حکومت نے گندم پر سبسڈی کے خاتمے کا اعلان واپس نہ لیا تو پھر پورے گلگت بلتستان میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ساتھ لیکر بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 353080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش