0
Wednesday 19 Feb 2014 12:27

اسلام آباد انتہائی خطرناک شہر قرار، القاعدہ، تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کا سلیپرسیل بن چکا ہے، وزارت داخلہ

اسلام آباد انتہائی خطرناک شہر قرار، القاعدہ، تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کا سلیپرسیل بن چکا ہے، وزارت داخلہ
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں دارالحکومت اسلام آباد کو انتہائی خطرناک شہر قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتہائی خطر ناک شہر ہے، یہاں القاعدہ، تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کا سلیپرسیل بن چکا ہے، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بھارت دہشت گردی کرا رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں سے اسلحہ اور دہشت گرد داخل ہو رہے ہیں، سرحد پار ملزمان بھی متحرک ہوچکے ہیں، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بھارت دہشت گردی کرا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کالعدم تنظیمیں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی بڑا خطرہ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں لشکر جھنگوی، القاعدہ اور ٹارگٹ کلرز گھات لگائے بیٹھے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 353215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش