0
Friday 21 Feb 2014 00:19

ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج

ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغان علاقے میں تیئس ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں ترک کانفرنس میں طے ہوا تھا کہ دہشتگردی کیلئے کسی ملک کی زمین استعمال نہیں ہوگی۔ مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں سارک وزارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان وزیر خارجہ احمد مقبول ضرار سے ملاقات کی اور افغانستان میں تیئیس ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔ مشیرخارجہ نے واقعے پر شدید تحفظات ظاہر کرتے ہوئے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ ایف سی اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترک کانفرنس میں طے ہوا تھا کہ دہشتگردی کیلئے کسی ملک کی زمین استعمال نہیں ہوگی، مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بھی طے ہوا تھا کہ سرزمین استعمال ہوئی تو وہ ملک دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریگا۔ ملاقات میں افغان وزیر خارجہ احمد مقبول ضرار نے مشیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ متعلقہ حکام تک پاکستان کا احتجاج پہنچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 353852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش