0
Saturday 22 Feb 2014 18:25

ڈی آئی خان، خلیفہ عبدالقیوم پر فرقہ واریت کا ایک اور مقدمہ درج

ڈی آئی خان، خلیفہ عبدالقیوم پر فرقہ واریت کا ایک اور مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دین پور میں 28 جنوری 2014ء کو کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ نے جلسہ منعقد کیا تھا۔ اس جلسے میں فرقہ وارانہ تقاریر اور اہل تشیع مسلک کے خلاف شدید قسم کی نعرے بازی کی گئی تھی۔ تھانہ کینٹ پولیس نے مذکورہ جلسے میں ہونیوالی اشتعال انگیز تقریروں اور نعروں کے خلاف سابق ممبر صوبائی اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم سمیت پانچ افراد کے خلاف 153-153A/16MPO-PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں شامل دیگر افراد میں مفتی نجیب اللہ آف پشاور، طاہر رشید آف اسلام آباد، عبدالشکور زبانی آف ملتان اور محسود ان رحمانی عثمانی آف اسلام آباد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ خلیفہ عبدالقیوم جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت اور قتل و اقدام قتل کے کئی مقدمات کا سامنا کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 354452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش