0
Saturday 28 Aug 2010 12:38

اسامہ امریکی ایجنٹ ہے،فیڈل کاسترو

اسامہ امریکی ایجنٹ ہے،فیڈل کاسترو
 ہوانا:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق کیوبا کے انقلابی رہنما اور سابق صدر فیڈل کاسترو کا کہنا ہے کہ القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن امریکی سی آئی اے کا ایجنٹ ہے۔ہوانا میں سرکاری میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو نے کہا کہ ماضی میں سابق امریکی صدر بش جب بھی تقریر کرتے تھے۔اس سے پہلے اسامہ بن لادن کا بیان،ویڈیو یا آڈیو پیغام آ جاتا تھا اور بش کی مقبولیت میں اضافہ اور انہیں مظالم جاری رکھنے کا جواز ملتا تھا۔
کاسترو کا کہنا تھا کہ امریکی سی آئی اے کا تنخواہ دار ہونے کے باعث اسامہ بن لادن سابق امریکی صدر بش کا ماتحت بن چکا تھا اور صدر بش کو ہمیشہ اسامہ بن لادن کی حمایت حاصل رہتی تھی۔
خبر کا کوڈ : 35482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش