0
Saturday 28 Aug 2010 13:44

کابل میں نیٹو کے دو فوجی اڈوں پر حملے،ہلاکتوں کا خدشہ

کابل میں نیٹو کے دو فوجی اڈوں پر حملے،ہلاکتوں کا خدشہ
 کابل:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے افغانستان کے صوبے خوست میں طالبان نے نیٹو کے دو اڈوں پر حملے کئے ہیں،جبکہ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کو نشانہ بنانے کیلئے اٹھائیس خودکش حملہ آور بھیجے گئے ہیں۔افغان پولیس نے غیر ملکی ایجنسی کو بتایا کہ علی الصبح طالبان نے خوست میں نیٹو کے دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا،تاہم جانی و مالی نقصان کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان سے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر غیر ملکی ایجنسی کو بتایا کہ اٹھائیس طالبان خودکش حملہ آور اتحادیوں کے اڈوں کے نشانہ بنانے کیلئے بھیجے گئے ہیں اور مجاہدین ان اڈوں میں داخل ہو گئے ہیں۔
جنگ نیوز کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے خوست میں مبینہ طالبان نے آج صبح سویرے دو امریکی فوجی بیسوں پر حملہ کیا۔طالبان کے ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آوروں سمیت 28 طالبان نے اس حملے میں حصہ لیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق اس حملے میں چھ طالبان ہلاک اور متعدد نیٹو فوجی زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق طالبان نے آج صبح سویرے دو امریکی فوجی بیس پر حملے کیئے۔حملے میں انہوں نے امریکی بیس پر راکٹ داغے اور فائرنگ کی۔شدت پسندوں نے ایک امریکی بیس کے قریب ایک اسکول پر بھی قبضہ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سے بھرے دو ٹرک قبضے میں لے لئے۔
خبر کا کوڈ : 35496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش