0
Monday 24 Feb 2014 22:30

ہندوستان کسی بھی ملک کے ساتھ تناؤ کے حق میں نہیں ہے، اے کے انٹونی

ہندوستان کسی بھی ملک کے ساتھ تناؤ کے حق میں نہیں ہے، اے کے انٹونی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے پاکستان اور چین کے ساتھ لگی سرحدوں پر صورتحال کو کنٹرول میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرحدوں پر تعینات فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی ملک کے ساتھ تناو کے حق میں نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعے کو پُرامن طور سے حل کرنے کےلئے نئی دہلی سنجیدہ ہے، انٹونی نے کہا کہ ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں فوج کی طرف سے تختہ پلٹنے کی صورتحال کبھی بھی پیش نہیں آسکتی ہے اور یہاں کی فوج ملک کی سیول حکومت اور آئین کے تابع ہے اور فوج سول حکومت کے ہر فیصلے کا احترام کرتی ہے، نیوز بیورو آف انڈیا کے مطابق ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے سال 2012ء میں بری فوج کی طرف سے نئی دہلی میں کی گئی غیر معمولی سرگرمیوں کے تناظر میں کہا ہے کہ یہ کوئی تختہ پلٹنے کی کوئی کوشش نہیں تھی بلکہ یہ ایک فوجی مشق تھی، وزیر دفاع نے اس بات کو واضح کیا کہ ہندوستان کی فوج کبھی بھی سیول حکومت کا تختہ پلٹ نہیں سکتی ہے اور نا ہی ہندوستان میں اس طرح کی صورتحال پیش آسکتی ہے۔ وزیر دفاع اے کے انٹونی نے جنوبی ریاست کیرل کے کوچی میں انڈین کوسٹ گارڈ کی طرف سے منعقد ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مکمل اور مستحکم جمہوری نظام قائم ہے اور جمہوری طرز کی سیول حکومت قائم ہے۔

اے کے انٹونی نے کہا کہ اس طرح کے جمہوری نظام میں فوج کی طرف سے تختہ پلٹنے کی کوئی بھی گنجائش نہیں ہے اور ناہی مستقبل میں ایسا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہندوستان کی فوج ایک ڈسپلنڈ فورس ہے اور وہ ہمیشہ ملک کی سول حکومت کے فیصلوں کے تابع رہتی ہے، وزیر دفاع نے پاکستان اور چین کے ساتھ لگی سرحدوں پر صورتحال کو کنٹرول میں بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ کئی مہینوں سے ان سرحدوں پر امن قائم ہے اور کوئی بھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا ہے جس سے تناو کے حالات پیدا ہوئے ہوں، انہوں نے تاہم کہا کہ دونوں ملکوں کے ساتھ لگی سرحد پر فوج مکمل طور تیار ہے اور کسی بھی طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لئے بہترین پوزیشن میں ہے، بھارتی وزیر دفاع نے اس بات کوواضح ہندوستان کسی بھی ملک کے ساتھ کوئی بھی تناو نہیں چاہتا ہے بلکہ وہ امن قائم کرنے کے حق میں ہے اور تمام تنازعوں کو پُرامن طور حل کرنے کا خواہشمند ہے۔
خبر کا کوڈ : 355081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش