0
Tuesday 25 Feb 2014 03:35

خیبر پختونخوا کے موجودہ حالات کی بدولت عوام مایوسی کا شکار ہیں، فواد رضا زکوڑی

خیبر پختونخوا کے موجودہ حالات کی بدولت عوام مایوسی کا شکار ہیں، فواد رضا زکوڑی
اسلام ٹائمز۔ خانقاہ زکوڑی شریف کے سجادہ نشین پیر فواد رضا زکوڑی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام نظر آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر و امور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا لوگوں کی تمام تر امیدیں اور نظریں مولانا برادران پر مرکوز ہو چکی ہیں اور صرف وہی عوام اور صوبے کو ان مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ایم ایم اے کے دور میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی کاموں اور عوامی خوشحالی کی مثال ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے موجودہ حالات کے پیش نظر لوگوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔ عوام کو نہ ہی روزگار میسر ہے اور نہ ہی صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نظر آتے ہیں۔ لوگوں کو ایم ایم اے دور حکومت نہیں بھولتا کیونکہ یہی وہ دور تھا جب لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہش ہے کہ ایک بار پھر اس صوبے میں مولانا برادران کی حکومت قائم ہو۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ دور ایک بار پھر جے یو آئی کا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 355173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش