0
Thursday 27 Feb 2014 18:19

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی کوششیں رنگ لائیں، جے یو پی کے 5 گروپ متحد ہو گئے

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی کوششیں رنگ لائیں، جے یو پی کے 5 گروپ متحد ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی )کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، جے یو پی (سواد اعظم ) کے صدر پیر سید محفوظ شاہ مشہدی، جے یو پی (نیازی گروپ) کے صدر سید معصوم حسین شاہ نقوی، متحدہ جے یو پی کے سربراہ غلام شبیر قادری، جے یو پی (نفاذ شریعت) کے صدر صاحبزادہ سید مصطفی اشرف رضوی اور جے یو پی (محمود شاہ گجراتی) کے صدر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی (نیازی)، جے یو پی (سواد اعظم)، جے یو پی(نفاذ شریعت)، جے یو پی (محمود شاہ گجراتی ) نے اپنے تمام گروپوں کو ختم کر کے جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے پلیٹ فارم پر متحد ہونے کا اعلان کیا اور جے یو پی (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی قیادت میں جے یو پی (نورانی) کے پلیٹ فارم سے مقام مصطفی (ص) کے تحفظ اور نظام مصطفی(ص) کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سخت خطرات میں گھرا ہوا ہے اس کی سالمیت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ اہلسنت نے ملک بنایا تھا وہ اب متحد ہو کر اس کو بچانے کیلئے نکل آئے ہیں اور جے یو پی (نورانی) کے پلیٹ فارم سے اس ملک میں نظام مصطفی (ص) کے انقلاب کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ اس موقعہ پر اعلان کیا گیا کہ جے یو پی ( نورانی) کی سپریم کونسل کے چیئرمین پیر سید معصوم شاہ نقوی، صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، سینئر نائب صدر صاحبزادہ پیر ناصر جمیل ہاشمی، جنرل سیکرٹری پیر سیدمحمد محفوظ شاہ مشہدی اور نائب صدر غلام شبیر قادری ہوں گے۔ پریس کانفرنس میں تمام جماعتوں کے سربراہان کے علاوہ، محمد خان لغاری، مخدوم سید نفیس الحسن شاہ بخاری، پیر اختر رسول قادری، مفتی صفدر علی قادری، صاحبزادہ محمد اکرم شاہ، سید واجد شاہ، پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری، پیر سید محی الدین محبوب کاظمی، محمد ایوب خان ایڈووکیٹ، محمد نورالمصطفیٰ نورانی اور جے پو پی اقلیتی ونگ کے سربراہ سردار جنم سنگھ بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 356174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش