0
Thursday 27 Feb 2014 21:02

امریکا کا جنگی جنون، تیز رفتار ڈرون بنانے کی تیاریاں شروع

امریکا کا جنگی جنون، تیز رفتار ڈرون بنانے کی تیاریاں شروع
اسلام ٹائمز۔ عالمی برادری کی سخت مخالفت کے باوجود امریکہ نے 1800 میل سے حملہ کرنے والے ڈرون بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق ڈرون طیاروں کی پا کستا ن اور یمن میں تباہ کاریوں پر کئی عالمی ادارے اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اور اقوام متحدہ میں بھی ڈرون کے خلاف کئی قراردادیں پیش کی جا چکی ہیں لیکن اس کے باوجود امریکا پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا اور اس نے دنیا کے سب سے تیزرفتار ڈرون طیارہ بنانے کے تیاریاں شروع کر دی ہیں، جو 18 سو میل کے فاصلے سے ہدف کا تعاقب کرے گا، یہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے کہ جب امریکا کے سیکریٹری دفاع چک ہیگل یہ اعلان کر چکے ہیں کہ امریکا اپنا دفاعی بجٹ انتہائی کم کرنے جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 356229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش