0
Friday 28 Feb 2014 10:01

بلوچستان لاپتہ افراد کے معاملے پر اقوام متحدہ نوٹس لیں، ماما قدیر بلوچ

بلوچستان لاپتہ افراد کے معاملے پر اقوام متحدہ نوٹس لیں، ماما قدیر بلوچ

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان لاپتہ افراد لانگ مارچ کے سربراہ ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اب بھی لوگوں کو اغواء کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان حکومت بھی عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ جمہوری حکومت کے دور میں لوگوں کو اٹھانے کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے اور موجودہ حکومت سے مطالبات پورے ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بلوچستان کے لاپتہ افراد پر نوٹس لے اور انصاف مہیا کرے۔

خبر کا کوڈ : 356379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش