0
Friday 28 Feb 2014 17:56
طالبان دور حاضر کے خوارج ہیں

اینٹی طالبان ڈے، طالبانائزیشن ملک کیلئے کینسر ہے، مجلس وحدت مسلمین

اینٹی طالبان ڈے، طالبانائزیشن ملک کیلئے کینسر ہے، مجلس وحدت مسلمین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملک بھر میں اینٹی طالبان ڈے منانا گیا۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، جھنگ، چنیوٹ، خوشاب، ڈیرہ غازی خاں، راجن پور، میانوالی، لیہ، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، وہاڑی، لودھراں۔ ناروال، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، رحیم یار خاں، سرگودہا، علی پور، فیصل آباد، جہلم، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اٹک، بھکر، پاک پتن میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملک دشمن دہشت گردوں کیخلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے قرار دادیں منظور کی گئیں۔ لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل لاہور علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ طالبانائزیشن ملک کیلئے کینسر کی مانند ہے، اس سے چھٹکارے کا واحد حل سکیورٹی فورسز کے ذریعے موثر اور بھرپور آپریشن ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ہم روز اول سے ان نااہل حکمرانوں کو باور کراتے آ رہے ہیں کہ پاکستان کا آئین کسی نجی ملیئشیا کیساتھ مذاکرات کی کبھی اجازت نہیں دیتا اور اسلامی قوانیں کیمطابق فساد فی الارض پھیلانے والوں کی سزا موت ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دور حاضر کے خوارج ہیں ان کیخلاف تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر میدان میں آنا ہوگا۔ علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا تھا کہ طالبان حامی جماعتیں ہی ان دہشت گردوں کے سلیپر سیلز ہیں، ان کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی اسی طرح کارروائی کی جائے جس طرح طالبان کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، یہ کالعدم جماعتیں ان دہشت گردوں کو پناہ اور ان کو معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کو مشرق وسطٰی کی جنگی دلدل میں پھنسانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، شام کی منتخب حکومت کو ختم کرنے کیلئے اسرائیلی اور صہیونی لابی پاکستان کو اس جنگ میں دھکیلنے کیلئے سرگرم عمل ہیں اور پاکستان سے شامی دہشت گردوں کو اسلحہ پہنچانے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں یہ واضح کرتے ہیں کہ آج کے لمحوں کی خطا آنے والی نسلیں صدیوں تک بھگتیں گی، افغاں جہاد سے سبق نہ لینے والے حکمرانوں کی احمقانہ پالیسیاں ملک و قوم کی تباہی کا سبب بنے گی، عرب بادشاہوں کی آمریت کو بچانے کیلئے پاکستان کی سلامتی کو داوُ پر لگانے کی اجازت نہیں دینگے۔
خبر کا کوڈ : 356554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش