0
Saturday 1 Mar 2014 10:13

اسلام آباد کے نواحی علاقے سے 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد کے نواحی علاقے سے 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں حساس اداروں کی اطلاع کے بعد ممکنہ دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 7خطرناک دہشت گردوں کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا تاہم دونوں جانب سے کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں ساجداللہ کا تعلق بٹگرام، شاہ حسین عرف مسعود کا جنوبی وزیرستان، انس عرف عافی کا تعلق باغ آزادکشمیر، کاشف عرف عمران کا تعلق آزادکشمیر سے بتایا جاتا ہے جبکہ 3 دہشت گرد شمالی وزیرستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں ہینڈگرینیڈ، جدید پسٹل اور سینکڑوں راؤنڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔ تاہم 2دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جن کی گرفتاری کیلئے حساس ادارے اور پولیس رات گئے تک مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے  رہے۔ گرفتار شدگان کو سی آئی ڈی کے مرکزی دفتر منتقل کر دیا گیا جہاں رات گئے تک ان سے تفتیش جاری تھی۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد اسلام آباد، راولپنڈی میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے اور مستقبل قریب میں کسی اہم کاروائی کیلئے حکمت عملی بنا رہے تھے جسے اسلام آباد پولیس نے حساس اداروں کی معاونت سے ناممکن بنا دیا۔
خبر کا کوڈ : 356729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش