0
Thursday 20 Feb 2014 11:40

قصور، را کے 3 ایجنٹ گرفتار، حساس تنصیبات کے نقشے برآمد

قصور، را کے 3 ایجنٹ گرفتار، حساس تنصیبات کے نقشے برآمد
اسلام ٹائمز۔ خفیہ اداروں نے کاروائی کر کے قصور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے 3 مبینہ ایجنٹ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹس، کرنسی، حساس تنصیبات کے نقشے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے قصور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے 3 مبینہ جاسوس گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹس، بھارتی کرنسی، فوجی چھاؤنیوں کے نقشے، سرحد پر تعینات یونٹس کی تفصیلات، 4 اسٹین گن اور پستول برآمد کر لیں۔ گرفتار ہونے والے تینوں افراد قصور کے رہائشی ہیں اور ان کی شناخت عمیر، کاشف اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حساس ادارے نے تینوں افراد کو تفتیش کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 353612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش